Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امن اور استحکام کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، وزیراعظم عمران خان

امن اور استحکام کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، وزیراعظم عمران خان
February 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا امن اور استحکام کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کے ذریعے بھارت کو امن کی پیشکش کر دی اور کہا کہ ہم امن کیلئے دو قدم آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔ ساتھ ہی وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو ہم 2 قدم آگے بڑھائیں گے لیکن امن اور استحکام کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت 7 دہائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان تحریک آزادی کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔