Friday, September 30, 2022

امل کیس میں اہم پیشرفت،رکشہ گینگ کا ڈرائیور گرفتار

امل کیس میں اہم پیشرفت،رکشہ گینگ کا ڈرائیور گرفتار
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنےسے جاں بحق ہونے والی بچی امل کیس  میں پولیس کو بڑی کامیابی  حاصل ہو گئی ۔ پولیس نے رکشہ گینگ کے ڈرائیور خالد کو گرفتار کر لیا ۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹرامیرشیخ نے بتایاکہ ملزم رکشہ گینگ کا حصہ ہے ، ملزم کے قبضے سے اسلحہ، رکشہ اور موبائل فون برآمدکرلئے گئےہیں۔ ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایاکہ وقوعے کے روز تین وارداتیں کی تھیں ، یہ بھی بتایاکہ وہ ہجرت کالونی کا رہائشی ہے  کشے میں وارداتیں کرتے تھے۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹرامیرشیخ کاکہناہےکہ ملزم نے مزیدسات وارداتوں کا بھی اعتراف کیاہے ، گرفتار ملزم کو جلد ریمانڈ کےلئے عدالت میں پیش کیاجائےگا۔ گزشتہ ماہ کی 13تاریخ کو ڈیفنس میں پولیس مقابلے کےدوران گولی لگنے امل جاں بحق ہوگئی تھی ، پولیس کی فائرنگ سے ایک ملزم بھی ماراگیاتھا۔