امریکی ہیلی کاپٹر کا ملبہ چین کے بارڈر کے قریب سے مل گیا، ہیلی کاپٹر میں چار امریکی اور دو نیپالی فوجی سوار تھے

کٹھمنڈو(ویب ڈیسک)نیپال میں امدادی سامان لے جانے والے امریکی ہیلی کاپٹر کا ملبہ چین کے بارڈر کے قریب سے مل گیا نیپالی فوج کا کہنا ہے کہ فوجیوں کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر چند روز قبل نیپال میں امدادی کارروائیوں کےدوران لاپتا ہواتھا،جس کا سراغ نیپالی فوج نے لگا لیا ہے۔
ہیلی کاپٹر میں چار امریکی اور دو نیپالی فوجی سوار تھےہیلی کاپٹر متاثرہ علاقوں میں خوراک کے ڈبے پھینکتے ہوئے لا پتہ ہو گیا تھا۔۔
پینٹا گون کے ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے سے پہلے اس میں فیول کم ہونے کے سگنل مل رہے تھے۔