Saturday, November 26, 2022

امریکی گلوکار لل ڈوائن کی ٹور بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، گلوکار سمیت عملے کے تمام افراد محفوظ رہے

امریکی گلوکار لل ڈوائن کی ٹور بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، گلوکار سمیت عملے کے تمام افراد محفوظ رہے
جارجیا (ویب ڈیسک) معروف امریکی گلوکار لل ڈوائن کی ٹور بس پر جارجیا میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی،،جس میں وہ محفو ظ رہے۔ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار ڈوائن مائیکل کارٹر جونیئر اٹلانٹا میں ایک شو میں پرفارم کرکے واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی ٹور بس پر حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے بس میں متعدد سوراخ ہو گئے تاہم اس واقعے میں امریکی گلوکار اور عملے کے باقی افراد بھی محفوظ رہے۔ ڈوائن مائیکل کارٹر ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات کے الزام میں نیویارک میں قید کی سزا بھی بھگت چکے ہیں۔