Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی ’کلاک بوائے‘ احمد کے والد نے سکول پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

امریکی ’کلاک بوائے‘ احمد کے والد نے سکول پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا
August 9, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں ”کلاک بوائے“ کے نام سے شہرت پانے والے مسلمان طالب علم کے والد نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ گزشتہ سال چودہ سال کے محمد احمد نے ایک گھڑی تیار کی جسے دکھانے سکول لے گیا لیکن اساتذہ نے اسے بم قرار دے کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں گزشتہ سال ستمبر میں مسلمان طالب علم محمد احمد اپنے ہاتھ سے بنائی گھڑی استاد کو دکھانے سکول لے گیا۔ سکول کے چند اساتذہ نے گھڑی کو بم سمجھ کر پولیس طلب کر لی اور احمد کو ہتھکڑی لگوا دی۔ احمد کے والد الحسن محمد نے ہرجانے کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سکول انتظامیہ نے اس اقدام سے اس کے بیٹے کے انسانی حقوق اور امریکی آئین کی خلاف ورزی کی۔ مسلم کمیونٹی اور سکول میں اس کے بیٹے کی بدنامی ہوئی۔ پولیس نے احمد کو بے گناہ قرار دے کر والدین کے حوالے کر دیا تھا۔ اس کے باوجود سکول انتظامیہ نے احمد کو تین روز کے لیے معطل رکھا۔ بعدازاں امریکی صدر باراک اوباما نے احمد کو وائٹ ہاوس میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے مدعو بھی کیا اور ایک تنظیم نے احمد کو قطر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکالر شپ کی پیشکش کی جس کے بعد احمد والدین کے ساتھ قطر چلا گیا جبکہ اس کی فیملی واپس ٹیکساس آگئی۔ احمد کے وکیل کے مطابق ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے اور ٹیکساس مئیر، پولیس چیف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔