Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی کسان نے ایک ٹن کے قریب وزنی کدو اگا کر مقابلہ جیت لیا

امریکی کسان نے ایک ٹن کے قریب وزنی کدو اگا کر مقابلہ جیت لیا
October 13, 2015
اوریگون (ویب ڈیسک) امریکی ریاست اوریگون میں بھاری بھر کم کدو اگانے کا مقابلہ کاشتکار سٹیوو ڈیلیٹاس نے جیت لیا جسے انیس سو انہتر پونڈ وزنی کدو اگانے پر گیارہ ہزارڈالر کا انعام دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سان فرانسسکو میں ہونے والے مقابلے میں کیلیفورنیا ، اوریگون اور دیگر ریاستوں کے کاشتکاروں نے حصہ لیا اوربڑے بڑے کدو ٹرالیوں پر لاد کر لائے گئے تھے لیکن اب کی بار سب سے بڑا کدو اگانے کا اعزاز سٹیوو ڈیلیٹاس اور اس کی اہلیہ کے حصے میں آیا جن کے نصف چاند کی شکل کے کدو کا وزن ایک ٹن سے کچھ ہی کم نکلا۔ اس بار مقابلے میں لائے گئے کدو ماضی کے مقابلے مین بہت کم وزنی تھے جس کی وجہ کیلیفورنیا اور دیگر ریاستوں میں خشک سالی بیان کی جاتی ہے۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ کدوو¿ں کو بڑھنے کیلئے پانی کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔   kaddo1 kaddo2 kaddo3 kaddo4
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔