Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے خدشات ، نیشنل گارڈز کی تعیناتی میں توسیع کی درخواست

امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے خدشات ، نیشنل گارڈز کی تعیناتی میں  توسیع کی درخواست
March 5, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی کانگریس کی عمارت پر دوبارہ حملے کے خدشات منڈلانے لگے۔ واشنگٹن پولیس نے پینٹاگون کو نیشنل گارڈز کی تعیناتی میں دو ماہ کی توسیع کی درخواست دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹا گون نیشنل گارڈز کی تعیناتی میں توسیع کے لیئے سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

گزشتہ روز ایوان نمائندگان کا اجلاس بھی سکیورٹی خدشات پر ملتوی کر دیا گیا تھا۔ سکیورٹی اداروں نے کیپٹل ہل پر حملے سے متعلق انٹیلی جنس وارننگ جاری کی تھی ۔ کیپیٹل پولیس کا کہنا تھا کیپیٹل ہل پر حملے کے ممکنہ منصوبے کی انٹیلی جنس اطلاع ملی ہے۔  انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ’معلوم‘ جنگجو گروپ کانگریس کی عمارت پر حملہ کر سکتا ہے۔ پہلے ہی سکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کر لئے ہیں۔ حساس مقامات پر رکاوٹیں نصب، سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی۔