امریکی کانگریس کی صومالیہ نژاد رکن کو سفید فارم شدت پسند کی قتل کی دھمکیاں

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کو سفید فام شدت پسند کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ،ملزم کاکہنا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے شدت پسندانہ خیالات سے بہت متاثر ہے ،مسلمانوں کو امریکی نظام کا حصہ نہیں ہونا چاہیے ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں اور تارکین وطن کیخلاف نفرت انگیز پالیسیاں امریکی معاشرے کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لینے لگیں،ٹرمپ سے متاثر سفید فام شدت پسند نے امریکی کانگریس کی مسلمان خاتون رکن الہان عمر کو قتل کی دھمکیاں دے ڈالیں۔
پولیس کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والے پیٹرک کیریلینوجونیئر نے الہان عمر کو ٹیلی فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ملزم کاکہنا تھا کہ الہان عمرشدت پسند خیالات کی حامل ہیں،ایسے لوگوں کو نظام حکومت کا حصہ نہیں ہونا چاہیے ،ملزم نے مزید کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور خیالات سے بہت متاثر ہے ۔
ریاست منی سوٹا سے منتخب ہونے والی صومالی نژاد الہان عمرحجاب پہنتی ہیں اور صدرٹرمپ کی سخت ناقد ہونے کی وجہ سے شدت پسندوں کے نشانے پر رہتی ہیں۔
پولیس نے الہان عمر کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کرکے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔