امریکی کار سوار خوفناک حادثے میں بال بال بچ گیا

نیو یارک ( 92 نیوز ) ڈرائیونگ کا سنہری اصول ہے کہ ہمیشہ نظر اور دھیان سڑک پر ہونا چاہئے ۔
لیکن امریکا میں کار سوار اس پر عمل نہ کرکے حادثے میں بال بال بچ گیا۔
کار سوار ڈرائیور فضا میں راکٹ دیکھنے میں اتنا مگن تھا کہ اُس نے اپنی کار آگے جانے والی گاڑیوں سے ٹکرادی ۔
خوفناک حادثے کے باوجود خوش قسمتی سے تمام لوگ حادثے میں محفوظ رہے ۔