Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکی ڈاکٹروں کا کارنامہ‘ مفلوج شخص ہاتھوں کو حرکت دینے کے قابل ہو گیا

امریکی ڈاکٹروں کا کارنامہ‘ مفلوج شخص ہاتھوں کو حرکت دینے کے قابل ہو گیا
April 14, 2016
اوہائیو (ویب ڈیسک) امریکی ڈاکٹرز کا طب کی دنیا میں حیرت انگیز کارنامہ۔ مفلوج شخص کے دماغ میں الیکٹرونک چپ نصب کر دی جس سے اس کیلئے ہاتھوں اور انگلیوں کو حرکت دینا ممکن ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کا رہائشی چوبیس سالہ آئن برخارت اس وقت مفلوج ہو گیا تھا جب وہ ساحل کنارے پانی کی لہروں پر سرفنگ کر رہا تھا۔ اس حادثے میں اس کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے اس کے بازو اور ٹانگوں نے حرکت کرنا چھوڑ دی۔ سائنسدانوں کی خوشی کی اس وقت انتہا نہ رہی جب انہوں نے سگنل جاری کرنے والی ایک چپ آئن کے دماغ میں نصب کی اور اس نے کامیابی سے کام شروع کر دیا۔ ان الیکٹرونک سگنلز سے آئن کا دماغ 130 الیکٹروڈز کے ذریعے اپنے ہاتھوں اور انگلیوں کو حرکت دے سکتا ہے۔ برخارت پر نیورل بائی پاس ٹیکنالوجی کا استعمال سب سے پہلے 2014ءمیں کیا گیا جس کی مدد سے وہ اپنے مٹھیاں کھول اور بند کرنے کے قابل ہو گیا۔ سائنسدانوں کے مطابق اب مفلوج شخص اپنے ہاتھوں کو حرکت دے کر مختلف امور سرانجام دے سکتا ہے۔ یہ تحقیق معروف جریدے ”نیچر“ میں شائع ہوئی ہے۔