Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں مزید ایک روپیہ سستا ہو گیا

امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں مزید ایک روپیہ سستا ہو گیا
July 31, 2018
کراچی (92 نیوز) امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی آ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں مزید ایک روپیہ سستا ہو کر 122 روپے کا فروخت ہونے لگا ۔ معاشی ماہرین نے آنے والے دنوں میں مزید کمی کی پیشگوئی کر دی۔ تحریک انصاف کی عام انتخابات میں واضع برتری کے مثبت اثرات روپے کی قدر میں اضافے کی شکل میں نظر آنے لگے۔ الیکشن سے قبل انڑبینک مارکیٹ میں ڈالر  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 50 پیسے پر کھڑا تھا جس میں اب تک ساڑھے تین فیصد کی کمی ہو چکی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں  مزید ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 123 روپے سے کم ہو کر 122 روپےکا ہوگیا۔ پانچ  روز میں روپے کے مقابلے دیگر کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ الیکشن کے نتائج کے فورا بعد چین کی جانب سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے 2 ارب ڈالر کا اعلان اور اسلامی ترقیاتی بنک نے ساڑھے چار ارب ڈالر قرض کی سہولیت بحال ہونے ،  انٹر نیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کار پوریشن کا بھی سعودی حکومت کی مدد سے 2 ارب ڈالر قرض دینے پر رضا مندی ظاہر کرنے کی خبریں بھی روپے پرمثبت اثرات مرتب کر رہی ہیں۔