Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکی ڈالرتین روپے تیس پیسے مہنگا ہو کر ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

امریکی ڈالرتین روپے تیس پیسے مہنگا ہو کر  ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
July 5, 2017

کراچی (92 نیوز) انٹربینک میں ایک ہی روز میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔ امریکی ڈالرتین روپے تیس پیسے مہنگا ہو کر  ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یورو اور برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ہی روز میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی  گئی۔ امریکی ڈالرتین روپے تیس پیسے مہنگا ہو کر  ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

جس کے باعث کاروبار کے آغاز میں ڈالرکی شدید قلت ہو گئی

روپے میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہوا توڈالر تین روپے پینسٹھ پیسے مہنگا ہو  گیا

بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین یکدم ایک سو چار روپے نوے پیسے سے بڑھ کر ایک سو آٹھ روپے پینسٹھ پیسے پر چلا گیا ۔  درآمدکنندگان کے مطابق انٹربینک قیمت پر بھی ڈالر دستیاب نہیں ۔

امریکی ڈالر کی قیمت بڑھتے ہی برطانوی پاؤنڈ اور یورو بھی مہنگا ہوگیا۔ یورو کی قدر ایک سو تیئس روپے تیس پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر ایک سو چالیس روپے کے آس پاس ہو گئی۔ دونوں کرنسیوں کی قیمت میں ساڑے تین روپے سے چار روپے تک اضافہ ہوا۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بینک کی بڑی ادائیگی اورامریکی  ڈالر کی قلت کی وجہ سے اس کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہاہے ۔