Tuesday, April 30, 2024

امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام نوجوان ہلاک

امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام نوجوان ہلاک
March 7, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک)امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام نوجوان ہلاک ہوگیا ۔امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر لاس اینجلس اور واشنگٹن میں پولیس مخالف ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں ۔ پولیس کی بھاری نفری مختلف علاقوں  میں تعینات کر دی گئی ہے   پولیس کا کہنا ہے کہ انیس سالہ امریکی نژاد افریقی نوجوان نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نے نوجوان کو گولی ماری ہے۔ نوجوان کے قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے جس میں نوجوان کے ہاتھ خالی دکھائی دے رہے ہیں ۔ رائٹرز کے مطابق امریکی ریاست ویسکونسن کا ایک صحافی نوجوان کا دوست تھا جس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ناحق قتل کیا ہے ،، مقتول کے ہاتھ میں کوئی بندوق یا پستول نہیں تھی ۔ امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام لوگوں کا قتل معمول بنتا جارہا ہے،جس پر پوری دنیا میں تشویش کی لہر دور گئی ہے۔