Saturday, July 27, 2024

امریکی پولیس نے ٹی وی سٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے کو گولی ماردی

امریکی پولیس نے ٹی وی سٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے کو گولی ماردی
April 29, 2016
بالٹی مور(ویب ڈیسک)امریکی پولیس نے اس شخص کو گولی مار دی ہے جس نے  بالٹی مور ٹی وی سٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی ۔ تفصیلات کےمطابق  فاکس نیوز کے ذیلی بالٹی مور ٹی وی    کو اس وقت خالی کرا لیا گیا تھا جب ایک شخص نےٹی سٹیشن کی عمارت میں گھس کر اسے بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھمکی دینے والے شخص نے سفید اور براؤن  رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی اوراس نے چہرے پر سرجیکل ماسک اور دھوپ کا چشمہ پہنا ہوا تھا تاہم اس کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا   اس کی عمر بیس برس کے قریب ہے وہ ٹی وی سٹیشن سے ایک سٹوری کی کوریج کا مطالبہ کر رہا تھاپولیس کا کہنا ہے کہ اس نے دھمکی دینے والے شخص کو چیک کرنے کیلئے روبوٹ بھیجا ، اس کے پاس ایک فلیش ڈرائیوتھی جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ اس میں حکومتی کرپشن کی معلومات ہیں جنہیں وہ براہ راست عوام کو دکھانا چاہتاہے ۔