Saturday, July 27, 2024

امریکی پاپ گلوکار کین ویسٹ کو شکاگو یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیدی، ان کے ساتھ تین دیگر افراد کو بھی اعزازی ڈگریاں دی گئیں

امریکی پاپ گلوکار کین ویسٹ کو شکاگو یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیدی، ان کے ساتھ تین دیگر افراد کو بھی اعزازی ڈگریاں دی گئیں
May 12, 2015
شکاگو (ویب ڈیسک) پاپ گلو کار کین ویسٹ کو موسیقی کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں شکاگو یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ شکاگو کے امریکن آرٹ سکول میں ڈگری لیتے ہوئے کین ویسٹ کا کہنا تھا کہ وہ اعزازملنے پر عاجزی وانکساری کے جذبات محسوس کر رہے ہیں۔ ہیںکین ویسٹ تین سال کی عمر میں شکاگو آئے تھے اور کچھ عرصے سکول میں مصوری سیکھتے رہے لیکن تعلیم مکمل نہ کر سکے۔ ان کے پہلے البم کاٹائٹل ‘‘کالج ڈراپ آؤٹ’’ تھا۔ ڈگری لیتے ہوئے وہ خوش نظر آئے اور ازراہ تفنن کہا اعزاز سے آپ کی زندگی میں آسانی آجائیگی جس کی دو وجوہات ہیں ایک یہ کہ حاضرین کو ان کا دفاع کرنا آسان ہو گا اور وہ خود لوگوں کی زندگی آسان بنا سکیں گے۔ انہوں نے سابق صدر جارج بش کا بھی ہلکے پھلکے انداز میں مذاق اڑایا۔ اس موقع پر شکاگو گیلری کے مالک رحونا ہوف مین، آرٹ انسٹی ٹیوٹ آف شکاگو کے ڈائریکٹر ڈگلس ڈریک اور لی رائے نیمین فاؤنڈیشن کی جینٹ نی مین کو بھی اعزازی ڈگریاں دی گئیں