Saturday, July 27, 2024

امریکی پابندیوں پر رد عمل ، ترکی نے دو امریکی وزیروں کے اثاثے منجمد کر دیئے

امریکی پابندیوں پر رد عمل ، ترکی نے دو امریکی وزیروں کے اثاثے منجمد کر دیئے
August 4, 2018
استنبول ( 92 نیوز ) ترک حکام پر امریکی پابندیوں کا شدید ردعمل دیتےہوئے ترکی نے دو امریکی وزیروں کے اثاثے منجمد کر دیے ، طیب اردوان نے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں امریکی وزیرِ قانون اور وزیرِ داخلہ کے ترکی میں اثاثے منجمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ترکی اور امریکہ کے تعلقات شدت اختیار کرنے لگے ، امریکہ کی جانب سے ترک حکام پر عائد کردہ پابندیوں کے بعد ترکی نے بھی دو امریکی وزیروں کے اثاثے منجمد کر دیئے ۔ نیٹو کے دو اتحادیوں کے مابین ایک امریکی پادری اینڈریو برنس کے معاملے پر کشیدگی پیدا ہو ئی جو وقت کیساتھ کیساتھ بڑھ رہی ہے ، امریکی پادری دو سال سے دہشت گردی کے الزام کے تحت ترکی میں قید ہیں۔ امریکی دباؤ کے باوجود  ترکی نے پادری سے کوئی رعایت نہ برتی جس کے بعد امریکہ نے ترک حکام پر پابندیاں عائد کر دیں ، رد عمل میں ترک صدر  طیب اردوان نے ٹی وی قوم سے خطاب میں امریکی وزیرِ قانون اور وزیرِ داخلہ کے ترکی میں اثاثے منجمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔