Friday, September 20, 2024

امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کا 24 واں گرینڈ سلام جیتنے کا خواب چکنا چور

امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کا 24 واں گرینڈ سلام جیتنے کا خواب چکنا چور
June 30, 2021

لندن (92 نیوز) امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کا 24 واں گرینڈ سلام جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ سرینا ولیمزانجری کے باعث پہلے ومبلڈن اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہو گئیں۔

سرینا ولیمز پہلے  سیٹ میں بیلاروس کی ایلیا کسندرا کے خلاف میچ جاری نہ رکھ سکیں اور ایونٹ سے باہر ہو گئیں ۔ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر سرینا ولیمز آبدیدہ ہو گئیں ۔ سرینا ولیمز 2012 کے بعد پہلی  بار گرینڈ سلام کے پہلے راؤنڈ  سے باہر ہوئی ہیں۔