Saturday, July 27, 2024

امریکی ویزا کیلئے اپلائی کرنے والوں کو سوشل میڈیا ہسٹری بھی بتانا پڑے گی

امریکی ویزا کیلئے اپلائی کرنے والوں کو سوشل میڈیا ہسٹری بھی بتانا پڑے گی
March 31, 2018

 نیو یارک (92 نیوز) امریکی حکومت نے ویزا شرائط مزید کڑی کرنے کے لئے کمر کس لی ۔

 ویزا اپلائی کرنیوالوں سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ایل میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ پرانے فون نمبر بھی مانگے جائیں گے ۔

 امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ نئی پالیسی کے لئے عوامی رائے حاصل کی جائے گی، اس سے قبل صرف ان افراد سے یہ تفصیلات طلب کی جاتی تھیں، جن کی کڑی جانچ پڑتال کے لئے نشاندہی کی گئی ہو۔ ان افراد کی تعداد 65 ہزار افراد سالانہ تھی ۔

 خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ویزا کیلئے اپلائی کرنے والوں کو سوشل میڈیا ہسٹری بھی بتانا پڑے گی ۔

 امریکی دفتر خارجہ نے تجویز متعلقہ دفتر میں بھجوا دی ہے جو منظوری کی صورت میں قانون بن جائیگا ۔

 ویزا کے درخواست دہندہ کی آخری 5 سال کی سوشل میڈیا ہسٹری کی پڑتال کی جائیگی ۔