Saturday, July 27, 2024

امریکی ویزا پابندیوں سے دہشتگردی کے خلاف عالمی اتحاد کو نقصان پہنچے گا:چودھری نثار

امریکی ویزا پابندیوں سے دہشتگردی کے خلاف عالمی اتحاد کو نقصان پہنچے گا:چودھری نثار
January 30, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کسی کو لاپتہ کرنے کی حامی نہیں اور نہ ہی اس پالیسی پر گامزن ہے ویزوں پر پابندیوں کے امریکی فیصلے کا فائدہ دہشت گردوں کو ہی  ہو گا اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا بالکل غلط ہے ۔ تفصیلات کےمطابق چودھری نثارعلی خان نے اسلام آباد میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویزوں پرامریکی پابندیوں کا فائدہ صرف دہشت گردوں کوہوگااورعالمی اتحاد بھی متاثر ہو گا ،چودھری نثار نے کہا  کہ جماعت الدعوۃ پرپابندی کے مطالبے کا معاملہ کل تک واضح ہو جائے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تمام بلاگرز گھروں کو واپس پہنچ چکےہیں حکومت لوگوں کو لاپتہ کرنے کی پالیسیوں پر گامزن نہیں۔ان کا کہناتھا کہ ڈان لیکس معاملے کی رپورٹ جلد وزارت داخلہ کو مل جائے گی۔  وفاقی وزیرنےواضح کیاکہ دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ جوڑنا بالکل غلط ہےدنیا میں ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں اگر چند سو دہشت گرد ہیں تو اس وجہ سے سارے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔