Monday, October 3, 2022

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو 5 جولائی کو شمالی کوریا جائیں گے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو 5 جولائی کو شمالی کوریا جائیں گے
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی تخفیف پر مذاکرات کے سلسلے میں جمعرات کو پیونگ یانگ جائیں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز نے پریس بریفنگ کے  دوران اس بات کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کم جونگ اُن سے ملاقات میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر ہونے والی پیش رفت پر بات کی جائے گی ۔ امریکی وزیر خارجہ کا شمالی کوریا کا یہ تیسرا دورہ ہو گا۔