Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی اپنے سعودی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات، ملاقات مثبت رہی: جان کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی اپنے سعودی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات، ملاقات مثبت رہی: جان کیری
September 3, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے سعودی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔ جان کیری کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عدیل الجبیر سے ملاقات مثبت رہی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آج امریکی دورے پر واشنگٹن پہنچیں گے۔ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے استحکام کے لئے بادشاہ سلمان دورے کے دوران امریکی صدر باراک اوباما سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں اس سال سعودی عرب کی بحریہ کے توسیعی پروگرام ٹو کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی ایران کے بارے میں تشویش نے کوششوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔ سعودی اور امریکی حکام دو ارب ڈالر کے دس ایم ایچ سکسٹی آر ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دیں گے۔ ہیلی کاپٹروں کو جنگ اور دوسرے مشن میں آبدوزوں کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ سعودی عرب اپنے میزائلوں اور فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔