Saturday, July 27, 2024

امریکی نے بغیر پیراشوٹ 25 ہزار فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر تہلکہ مچا دیا

امریکی نے بغیر پیراشوٹ 25 ہزار فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر تہلکہ مچا دیا
July 31, 2016
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی سکائی ڈائیور جہاز سے بغیر پیراشوٹ چھلانگ لگا کر زمین پر اترنے والے پہلے انسان بن گئے۔ انہوں نے پچیس ہزار فٹ کی بلندی پر موجود جہاز سے چھلانگ لگائی اور کیلیفورنیا میں بحفاظت اتر گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیوک ایکنز پچیس ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاکر سو مربع فٹ کے ایک جال پر کامیابی سے اتر گئے۔ جہاز سے چھلانگ لگانے سے قبل لیوک ایکنز کا کہنا تھا کہ انہیں پیراشوٹ پہننے کا کہا گیا تھا لیکن ساتھ ہی پیراشوٹ نہ کھلنے کا اشارہ بھی دے دیا گیا تھا۔ لیوک نے زمین پر اترنے سے قبل فضا میں دو منٹ گزارے۔ زمین پر اترنے سے پہلے آخری لمحات میں لیوک ایکنز نے اپنی پشت زمین کی طرف کرلی تھی۔ ان کے کامیابی سے زمین پر اترنے کے موقع پر وہاں موجود افراد نے خوشی سے تالیاں بجائیں۔ زمین پر اترنے کے بعد لیوک ایکنز نے اپنی اہلیہ کو گلے سے لگایا۔ لیوک اس سے قبل اٹھارہ ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاچکے ہیں اور کئی سکائی ڈائیورز کی تربیت بھی کرچکے ہیں۔