امریکی نیوی کا جدید جنگی بحری جہاز لیٹوریل جنوبی کوریا پہنچ گیا

بوسان(ویب ڈیسک)امریکی نیوی کا جدید جنگی جہاز لیٹوریل جنوبی کوریا میں بحری مشقوں میں حصہ لینے کےلئے پہنچ گیا ۔
بحری جہاز جنوبی کوریا اور امریکہ کی سالانہ مشترکہ بحری جنگی مشق،، فول ایگل،، کا حصہ بنے گا۔
بوسان کی نیول بیس پر پہنچنے والا بحری جہاز جنوبی کوریا اور امریکہ کی دو مارچ سے جاری سالانہ مشترکہ بحری جنگی مشق میں حصہ لے گا۔
جنگی مشقوں میں جنوی کوریا کے دو لاکھ جبکہ امریکا کے تین ہزار سات سو فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔