Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی نژاد سنتھیا ڈی رچی کی حالت کافی بہتر ہے ، ڈاکٹرز

امریکی نژاد سنتھیا ڈی رچی کی حالت کافی بہتر ہے ، ڈاکٹرز
August 20, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نژاد سنتھیا ڈی رچی کی پر اسرار طور پر بے ہوشی کے معاملے پر ڈاکٹرز کا کہنا ہے سنتھیا رچی کی حالت کافی بہتر ہے۔

اسلام آباد پولی کلینک میں زیر علاج امریکی نژاد بلاگر سنتھیا ڈی رچی کی حالت سنبھل گئی ہے ۔ سینتھیا ڈی رچی کی کچھ میڈیکل رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق انکی حالت بہتر ہے۔ زہریلی مواد کی جانچ کیلئے لیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ کا تاحال انتظار ہے ۔ سینتا ڈی رچی کے آج مذید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل وجوہات سامنے آ سکیں گی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سنتھیارچی کے  ٹیسٹ لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔ رپورٹس کے نتائج آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جا سکے گا۔ سنیتھیا کی میڈیکل رپورٹ آنے تک اسپتال میں زیر علاج رہینگی۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں سنتھیا رچی نے بتایا کہ زہر دینے والے کچھ بھارتی لوگ تھے۔ پولیس نے ابتدائی بیان کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال مقدمہ درج نہِیں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ  گزشتہ روزسنتھیا رچی اسلام آباد میں اپنے فلیٹ میں بےہوش پائی گئیں تھیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔