Thursday, March 28, 2024

امریکی نمائندہ برائے افغانستان کی آرمی چیف سے ملاقات، افغان سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکی نمائندہ برائے افغانستان کی آرمی چیف سے ملاقات، افغان سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
December 20, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) امریکی نمائندہ برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔

ا ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی، افغان سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف نے کہا دنیا اور خطہ ایک غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا، افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے کیلئے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔

اُنہوں نے اسلامی تعاون تنظیم غیرمعمولی اجلاس میں شرکت پر امریکی نمائندے کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے افغانستان اور پاک افغان بارڈرمینجمنٹ سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی، امریکی نمائندے نے ہرسطح پرپاکستان کیساتھ سفارتی تعاون کوفروغ دینےکے عزم کا اعادہ کیا۔