امریکی نائب صدر مائیک پنس کا ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا۔
مائیک پنس کا کہنا ہے کہ پچیسویں آئینی ترمیم کے استعمال سےغلط روایات جنم لیں گی۔ پچیسویں ویں آئینی ترمیم امریکی آئین سے مطابقت نہیں رکھتی۔ موجودہ حالات میں کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں بنوں گا۔
مائیک پینس کے انکار کے بعد ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے کانگریس میں کارروائی کا آغاز ہو گیا۔
امریکی ایوان نمائندگان نے مائیک پنس سے 25 ویں ترمیم کے تحت ٹرمپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔