Saturday, July 27, 2024

امریکی میڈیا دشمنی کا مظاہرہ بند کرے،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ

امریکی میڈیا دشمنی کا مظاہرہ بند کرے،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ
October 25, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز ) ٹرمپ  کےمخالفین کے گھروں اور دفاتر  میں بم بھیجنے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے دشمنی کا مظاہرہ بند کرنے کا کہہ دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  تمام فریقین امن اور ہم آہنگی میں ہمارا ساتھ دیں ۔ دوسری جانب میڈیا سے متعلق بیان پر سی این این کے صدر جیف زکر نے ٹرمپ کوآڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ ٹرمپ کو جاننا چاہیے کہ انکے الفاظ کتنی اہمیت کے حامل ہیں۔ سابق امریکی صدور اوباما ،کلنٹن کے گھروں اور امریکی میڈیا سی این این کے دفتر بم بھیجے جانے کے معاملے کے بعد امریکا میں تشویش پھیل گئی ۔ امریکی صدر نے وسکانسن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی جانب سے سیاسی کشیدگی پھیلانےکے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں  ، امریکی میڈیا کو دشمنی کا مظاہرہ بند کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ انھوں نے تمام فریقین سے امن اور ہم آہنگی کے مظاہرے کی اپیل بھی کی ۔ دوسری جانب ٹرمپ کے میڈیا مخالف بیان پر سی این این کے صدر جیف زکر نے  کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے الفاظ پر غور کرنا چاہیے،انکا کہنا تھاٹرمپ اور وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ ان کے الفاظ کتنی اہمیت کی حامل ہیں۔