Sunday, September 8, 2024

امریکی مصنف ارنسٹ ہیمنگ وے کے پوتے ہوانا پہنچ گئے، دادا کے شروع کردہ مچھلیاں پکڑنے کے مقابلے میں شرکت کرینگے

امریکی مصنف ارنسٹ ہیمنگ وے کے پوتے ہوانا پہنچ گئے، دادا کے شروع کردہ مچھلیاں پکڑنے کے مقابلے میں شرکت کرینگے
May 23, 2015
ہوانا (نائنٹی ٹو نیوز) امریکا کے نوبل انعام یافتہ مصنف ارنسٹ ہیمنگ وے کے پوتے جان اور پیٹرک ہیمنگ وے امریکا کیوبا تعلقات کے فروغ کا جشن منانے کیلئے کشتی کے ذریعے فلوریڈا کی بندرگاہ کی ویسٹ سے کیوبا پہنچے ہیں۔ ہوانا پہنچنے پر جان ہیمنگ وے نے کہا انہوں نے صرف امریکیوں کو یہ دکھانےکے کیلئے کشتی کے ذریعے سفر کیا کہ حالات تبدیل ہو رہے ہیں اور دنیا بدل گئی ہے۔ ارنسٹ ہیمنگ وے انیس سو انتالیس سے انیس سو ساٹھ تک کیوبا میں رہائش پذیر رہے اور امریکا کی جانب سے بے آف پگس سے کیوبا پر حملے کی حمایت پر اس قدر دل شکستہ ہوئے کہ انیس سو اکسٹھ میں خودکشی کر لی تھی۔ جان ہیمنگ وے نے کہا دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی ایک حیران کن امر ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔ دونوں بھائی مچھلیاں پکڑنے کے ٹورنامنٹ پیسکا ڈی لا اگوجا میں بھی حصہ لیں گے جو ان کے داد ا نے ساٹھ سال قبل شروع کیا تھا۔