امریکی مشیرِ قومی سلامتی نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کو سود مند قرار دیدیا

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی مشیرِقومی سلامتی نے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کو سود مند قرار دیدیا۔
جان بولٹن نے بیان دیتے ہوئے کہا شاہ محمود سےدہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار پر بات کی۔ امریکا پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف مؤثر مہم میں اہم جگہ دیتا ہے۔
امریکا نے پاکستان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کو پیچھے چھوڑیں اور آگے بڑھیں۔