Sunday, September 25, 2022

امریکی محکمہ خزانہ کی طالبان کیساتھ مخصوص لین دین کی اجازت

امریکی محکمہ خزانہ کی طالبان کیساتھ مخصوص لین دین کی اجازت
September 26, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے طالبان کے ساتھ مخصوص لین دین کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اجازت امریکی حکومت، این جی اوز، بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو دی گئی۔ محکمہ خزانہ نے افغانیوں کو خوراک، ادویات اور طبی آلات پہنچانے کیلئے دو لائسنس بھی جاری کئے۔

امریکی فنانس آفس ڈائریکٹر آندریا گیکی کا کہنا ہے کہ امریکا افغانیوں کے لیے انسانی امداد کی سرگرمیوں کو آسان بنانے کا عزم کئے ہوئے ہے،جبکہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک پر واشنگٹن کی عائد کردہ پابندیاں برقرار رہیں گی۔