Saturday, July 27, 2024

امریکی محکمہ انصاف نے امیگریشن پابندی کی معطلی چیلنج کر دی

امریکی محکمہ انصاف نے امیگریشن پابندی کی معطلی چیلنج کر دی
February 5, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے آتے ہی عدلیہ سے ٹکر لے لی۔ امریکی محکمہ انصاف نے امیگریشن سےمتعلق صدارتی حکم نامے کی معطلی کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سات مسلم ملکوں کے شہریوں پر پابندی کا ایگزیکٹو آرڈر غیرقانونی قرار دیا تو ٹرمپ انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی اور سیاٹل کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز محکمہ انصاف کی اس اپیل کی سماعت کرے گا اور تین جج اس بنچ میں شامل ہوں گے۔ اس سے قبل صدارتی حکم نامے کی معطلی کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے ویزوں کی معطلی منسوخ کر دی تھی۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ پابندی کا شکار سات ملکوں کے جن افراد کے پاس قانونی دستاویزات مکمل ہیں وہ امریکا آ سکتے ہیں۔