Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکی قونصلیٹ بھی طاہرشاہ کی مقبولیت دیکھ کرمیدان میں آگیا

امریکی قونصلیٹ بھی طاہرشاہ کی مقبولیت دیکھ کرمیدان میں آگیا
April 16, 2016
کراچی(92نیوز)امریکی قونصلیٹ بھی طاہرشاہ کی مقبولیت دیکھ کر رد عمل دینے میدان میں  آگیا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پرطاہرشاہ کےنئےگیت پرمزاح سےبھرپور ویڈیو جاری کردی۔ تفصیلات کےمطابق پہلے "آئی ٹو آئی" اور اب اینجل طاہر شاہ کا "فرشتہ"  راتوں رات مقبولیت کی بلندی پر پہنچ گیا ہےاور اب تک اسے سوشل میڈیا پر بارہ لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ طاہرشاہ کا  ہرکوئی دیوانہ ہے تو کراچی میں امریکی قونصلیٹ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا اُن کے گانے پر امریکی قونصیلٹ نے دلچسپ اور مزاح سے  بھرپور تبصروں  پر مشتمل ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں  قونصلیٹ عملے کے کچھ ارکان نے پاکستانی لباس زیب تن کیا ہوا ہے کوئی شیروانی میں تو کوئی سندھی ٹوپی پہنے ہوئے ہے۔ ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں طاہر شاہ کے نئے گیت پر دلچسپ تبصرے کر رہا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ طاہر شاہ کے گانے نے کس کس زاویے  سےامریکیوں کو متاثر کیا ہے۔