امریکی فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے

کراچی ( 92 نیوز ) بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کیخلاف دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
کراچی میں طلبہ نے امریکہ مخالف ریلی نکالی ۔ شرکا نے امریکی قونصل خانے جانے کی کوشش کی مگر انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ریلی کو روک لیا۔
انتظامیہ نے سلطان آباد کے قریب سڑک پر کنٹینرز لگا کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔