Friday, September 20, 2024

امریکی فوج ڈونلڈٹرمپ کا غیرقانونی حکم نہیں مانے گی: امریکی جنرل

امریکی فوج ڈونلڈٹرمپ کا غیرقانونی حکم نہیں مانے گی: امریکی جنرل
March 2, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) سابق امریکی جنرل مائیکل ہیڈن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوئے تو امریکی فوج ان کے احکامات مسترد کر دےگی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی جنرل مائیکل ہیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اگر صدر کی حیثیت سے دہشت گردوں کے اہل خانہ کو مارنے کا کہا تو فوج نہیں مانے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کی حیثیت سے ایسی زبان استعمال کی تو مجھے تحفظات ہوں گے۔ فوج امریکی صدر کا بھی غیرقانونی حکم نہیں مان سکتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایسی باتیں عالمی قانون کے بھی خلاف ہوں گی۔ امریکی صحافیوں نے مائیکل ہیڈن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مطلب ہے کہ امریکہ میں بغاوت ہو جائےگی اور آپ نے ہمیں ڈونلڈٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا اہم جوازفراہم کر دیا ہے۔