Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی فوج نے ”فرینڈلی فائرنگ“ کر کے 14 افغان فوجی ہلاک کر دیئے

امریکی فوج نے ”فرینڈلی فائرنگ“ کر کے 14 افغان فوجی ہلاک کر دیئے
July 20, 2015
کابل (ویب ڈیسک) امریکی فوج نے افغان صوبے لوگر میں فرینڈلی فائرنگ کرکے چودہ افغان فوجی ہلاک کر دیئے۔ افغان جنرل عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے حملے کے وقت چیک پوسٹ پر افغان جھنڈا بھی صاف دکھائی دے رہا تھا۔ افغان حکام کے مطابق امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹروں نے افغان صوبہ لوگر کے کے علاقہ برکی برک میں ایک چیک پوسٹ کو صبح چھ بجے نشانہ بنایا۔ گورنر رحیم امین نے بتایا کہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کے حملے کے بعد چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی اور چودہ افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔ امریکی فوجی حکام نے کہا کہ وہ حادثہ سے آگاہ ہیں اور اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ صوبہ لوگر کے گورنر کے ترجمان اور افغان فوج کے جنرل عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے وقت چیک پوسٹ پر افغان جھنڈا صاف نظر آ رہا تھا۔ امریکی اور نیٹو افواج اس سے پہلے فرینڈلی فائرنگ میں عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا چکی ہیں۔