Wednesday, September 27, 2023

امریکی فضائی حملے میں 9عراقی فوجی ہلاک

امریکی فضائی حملے میں 9عراقی فوجی ہلاک
December 19, 2015
بغداد(ویب ڈیسک)عراق میں امریکی فضائیہ کی بمباری سے نوعراقی فوجی  ہلاک  ہو گئےجبکہ امریکی وزیردفاع ایش کارٹرنے عراقی وزیراعظم سےافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ  واقعہ میں  دونوں  طرف  سے  غلطی ہونے کا امکان ہے تفصیلات کےمطابق امریکی فضائی طیاروں کانشانہ ایک بارپھرنشانے پرنہ لگ سکا اور قیمتی  انسانی جانوں کاضیا ع ہوا۔ عراقی شہرفلوجہ کے قریب  امریکی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پربمباری کی تاہم اس فضائی کارروائی کی زدمیں عراقی فوجی آگئے۔ امریکی وزیردفاع ایش کارٹرنے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور واقعہ پرگہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ فضائی  کارروائی میں غلط نشانے کی وجہ دوطرفہ غلطی ہوسکتی ہے دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف ’آپریشن انہیرنٹ ریزالوو‘ کے آغاز کے بعد ’فرینڈلی فائر‘ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے افغانستان میں بھی امریکی طیاروں نے ایک اسپتال کونشانہ بنایاتھا جس میں بیالیس افرادہلاک اورتیس زخمی ہوئے تھے۔ واشنگٹن  نے  بعد میں اس واقعے پر معذرت  کرلی تھی۔