Friday, September 20, 2024

امریکی فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ جلال آباد ایئرپورٹ پر گر کر تباہ، عملے کے ارکان سمیت دس امریکی اہلکار ہلاک

امریکی فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ جلال آباد ایئرپورٹ پر گر کر تباہ، عملے کے ارکان سمیت دس امریکی اہلکار ہلاک
October 2, 2015
جلال آباد (نائنٹی ٹو نیوز) امریکی فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ افغانستان کے جلال آباد ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے عملے کے ارکان سمیت دس امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغانستان میں امریکی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل برائن ٹرائیبس نے بتایا کہ سی ون تھرٹی طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے اڑان بھرتے ہی گر گیا جس سے پائلٹ سمیت طیارے میں سوار دس فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم حکام طیارے کے عملے اور اس میں سوار افراد کے حوالے سے تفصیلات اور معلومات حاصل کر رہے ہیں جو مناسب وقت پر جاری کر دی جائیں گی۔ چار انجن والا طیارہ فوجیوں اور بھاری بھرکم جنگی آلات کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔