Friday, September 20, 2024

امریکی عوام نے ٹرمپ کو بد ترین صدر کا خطاب دے دیا

امریکی عوام نے ٹرمپ کو بد ترین صدر کا خطاب دے دیا
February 20, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملکی تاریخ کے بدترین صدر کا خطاب دے دیا ۔ سیاسی قائدین پر ہونے والے سروے میں ابراہم لنکن پسندیدہ ترین صدر قرار پائے ،جبکہ باراک اوباما بھی پہلی 10 پوزیشنوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

پریزیڈنٹ ایگزیکٹو پولیٹکس پریزیڈنشل گریٹنیس سروے کا انعقاد ہر چار سال بعد کیا جاتا ہے2018 کے نتائج میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بدترین رہنما قرار دیا گیا ہے، وہ سروے میں آخری یعنی چالیس ویں نمبر پر آئے ہیں ۔

سروے میں 2014 میں پہلے 7 نمبر پر آنے والے صدور رواں برس بھی اپنی پوزیشنوں پر قائم ہیں ، جن میں پہلے نمبر پر ابراہم لنکن، دوسرے پر جارج واشنگٹن اور تیسرے نمبر پر فرینکلن روزویلٹ ہیں ۔

فہرست میں چوتھے نمبر پر تھیوڈور روزویلٹ، پانچویں پر تھامس جیفرسن، چھٹےپر ہیری ٹرومین اور ساتویں پر آئیزن ہاور شامل ہیں ۔

سابق صدر باراک اوباما اپنی سابقہ اٹھارہویں پوزیشن سے ترقی پاکر آٹھویں پر آگئے ہیں۔

سروے رپورٹ یونیورسٹی آف ہوسٹن کے پولیٹکل سائنس پروفیسر برینڈن روٹنگس اور بائیوس سٹیٹ یونیورسٹی کے جسٹس ایس ویگن کی جانب سے شائع کی گئی ہے، جس میں امریکن پولیٹیکل سائنس ایسوسی ایشن کے سابق صدور اور سیاست پر گرفت رکھنے والے 170 افراد نے حصہ لیا ۔