Sunday, January 29, 2023

امریکی عدالت کا ٹرمپ کو ٹیکس ریٹرن ہاؤس کمیٹی کو پیش کرنے کا حکم

امریکی عدالت کا ٹرمپ کو ٹیکس ریٹرن ہاؤس کمیٹی کو پیش کرنے کا حکم
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کوٹیکس ریٹرن ہاؤس کمیٹی کےسامنے پیش کرنےکاحکم دے دیا ، عدالت نے کانگرس کی ہاؤس کمیٹی کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی اور کاروباری ٹیکس ریٹرن کے مطالبے کو درست قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج امیت مہتا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیکس ریٹرن ہاوس کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا کہ ہاوس کمیٹی کے ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن طلب کرنے کے مطالبے کے پیچھے کوئی سیاسی عوامل کارفرما نہیں۔ امریکی صدرنے مالی ریکارڈ افشا کرنے کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کو رد کر دیا اور عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا عزم ظاہر کر دیا۔