Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی عدالت نے بوسٹن میراتھن بم حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا

امریکی عدالت نے بوسٹن میراتھن بم حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا
April 9, 2015
بوسٹن (ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے بوسٹن میراتھن بم حملہ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے زوخار سارنیف کو مجرم قرار دے دیا، ان کی سزائے موت یا عمرقید کا فیصلہ آئندہ سماعت پر ہوگا۔ عدالت نے دو روز تک گیارہ گھنٹے کی طویل آپسی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اکیس سالہ زوخار کو تیس الزامات میں قصوروار ٹھہرایا ہے جن میں سے سترہ میں سزائے موت لگتی ہے۔ اب عدالت نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ زوخار کو موت کی سزا دینی ہے یا عمرقید۔ چیچنیا سے ترک تعلق کر کے امریکا آنے والے زوخار سارنیف نے پندرہ اپریل دو ہزار تیرہ میں بوسٹن میراتھن کے دوران بم حملہ کیا تھا جس میں تین افراد ہلاک جبکہ دو سو چونسٹھ زخمی  ہو گئے تھے۔ بم حملے کے تین روز بعد گشت پر مامور ایک پولیس اہلکارکی ہلاکت واقع ہوئی جس کے الزام میں بھی زوخار کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔