Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی عدالت میں رو رو کر سر آسمان پر اٹھانے والا 2 مظاہرین کا قاتل بری

امریکی عدالت میں رو رو کر سر آسمان پر اٹھانے والا 2 مظاہرین کا قاتل بری
November 20, 2021 --- ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی عدالت میں رو رو کر سر آسمان پر اٹھانے والا 2 مظاہرین کا قاتل بری ہو گیا۔

عدالت نے کائلی ریٹن ہاؤس کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔ کائلی نے عدالت میں موقف اختیار کیا مظاہرین سے جان کا خطرہ تھا۔ اپنے تحفظ میں گولی چلائی۔

 کائلی نے 25 اگست 2020 کو کنوشا میں دو مظاہرین کو ہلاک اور ایک کو زخمی کیا تھا۔ کئی ڈیموکریٹ اراکین نے فیصلے کو عدالت کی بے ضمیری قرار دے دیا۔

صدر بائیڈن کا کہنا ہے فیصلے سے ان سمیت کئی امریکیوں کو غصہ اور تشویش ہو گی۔