Saturday, July 27, 2024

امریکی صدر کی نامزدگی کیلئے ووٹنگ‘ ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ شکست کھا گئے

امریکی صدر کی نامزدگی کیلئے ووٹنگ‘ ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ شکست کھا گئے
February 2, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک)امریکہ کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے آئیوا میں ہونے والے پرائمری انتخاب کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے مطابق ریپبلکنز کی نامزدگی کے لیے سینیٹر ٹیڈ کروز نے قریبی حریف ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ریپبلکنز کی جانب سے سینیٹر ٹیڈ کروز امریکہ کے صدر کے امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شکست کو کھلے ہاتھوں قبول کر لیا ہے۔ سینیٹر ٹیڈ کروز نے 28 فیصد جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 24 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ فوریڈا سے سینیٹر مارکو روبیو 23 فیصد کے ساتھ اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر رہے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس کی جانب سے سابق سیکرٹری خارجہ ہلیری کلنٹن کا اپنے حریف سینیٹر برنی سینڈرز کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ سابق امریکی صدر کی اہلیہ اب تک 50 فیصد جبکہ ان کے مدمقابل سینیٹر 49 فیصد ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ ڈیموکریٹس کی دوڑ میں شامل میری لینڈ کے سابق گورنر مارٹن او مالی واحد امیدوار ہیں جنہیں ایک فیصد سے بھی کم ووٹ ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ صدارت کی نامزدگی کے امیدوار کے طور پر اپنا نام واپس لینے والے ہیں۔ واضح رہے کہ تقریباً ایک سال تک جاری رہنے والی مہم اور بے شمار قیاس آرائیوں کے بعد آئیوا میں ہونے والی رائے شماری اس مرحلے کا ایک ابتدائی جائزہ ہے۔ ابتدائی مرحلے کا انتخاب جیتنے والے امیدوار امریکی صدارت کا انتخاب لڑیں گے۔ ریپبلکنز کی جانب سے سینیٹر ٹیڈ کروز نامزد ہو چکے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کی جانب سے فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے تاہم سابق صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہلیری کلنٹن کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں۔