Wednesday, December 7, 2022

امریکی صدر کو اپنی تنخواہ عطیہ کرنےکیلئے فلاحی ادارے کی تلاش ،صحافیوں سے مدد مانگ لی

امریکی صدر کو اپنی تنخواہ عطیہ کرنےکیلئے فلاحی ادارے کی تلاش ،صحافیوں سے مدد مانگ لی
  واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر نے اپنی تنخواہ عطیہ کرنی ہے لیکن انہیں پورے امریکہ میں کوئی ایسا فلاحی ادارہ نہیں مل رہا جسے وہ رقم بھجواسکیں وائٹ ہاؤس نےفلاحی ادارے کی تلاش کیلئے صحافیوں سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری سین سپائسر کا کہنا ہے کہ امریکی صدرکو تنخواہ عطیہ کرنے کیلئے فلاحی ادارے کی تلاش ہے۔۔صدر کو خوشی ہو گی اگر صحافی برادری فلاحی ادارے سے متعلق رہنمائی کرے گی۔ ٹرمپ کی تنخواہ کا معاملہ اس وقت موضوع بحث بنا جب وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا صدر نے انتخابی مہم میں کئے گئے وعدے کے مطابق اپنی تنخواہ عطیہ کردی ہے۔ صحافی کے سوال پر وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری نے جواب دیا کہ صدر اپنی تنخواہ عطیہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ فلاحی ادارے کی تلاش میں بھی ہیں  صحافی نے پوچھا کیا صدر نے فروری کی تنخواہ عطیہ کردی؟جس پر سین سپائسر نے جواب دیا کہ صدر سال کے آخر میں اپنی ساری تنخواہ عطیہ کریں گے۔