Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی صدر کا وزیراعظم نوازشریف کو فون‘ سانحہ لاہور پر اظہار افسوس

امریکی صدر کا وزیراعظم نوازشریف کو فون‘ سانحہ لاہور پر اظہار افسوس
March 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف کو امریکی صدر کا ٹیلی فون‘ سانحہ لاہور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس۔ باراک اوباما نے کہا دکھ کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا دہشت گردوں کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سانحہ گلشن اقبال پارک پر گہرے دکھ کا اظہا رکیا۔ صدر اوباما نے بدھ کی رات وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور لاہور میں ہونے والے اتوار کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غم کا اظہا رکیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں امریکی عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے میں اسلام آباد کی مدد کرتے رہیں گے۔ صدر اوباما نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی حالیہ کامیابیوں کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کا انفرا سڑکچر تباہ کردیا اور ہر آنے والے دن دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم بلند ہو رہا ہے۔