Saturday, September 21, 2024

امریکی صدر کا مواخذہ ، ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے ان پر لگائے گئے الزامات مسترد کر دیئے

امریکی صدر کا مواخذہ ، ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے ان پر لگائے گئے الزامات مسترد کر دیئے
January 19, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے مواخذے میں ان کا دفاع کرنے والے وکلا نے ان پر لگائے گئے الزامات مسترد کر دیئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم کی جانب سے لکھے گئے چھ صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا کہ مواخذے کے آرٹیکلز کوئی بھی جرم عائد کرنے میں ناکام رہے ہیں اور یہ 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں دخل انداز ہونے کی 'شرمناک' کوشش ہے۔ صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے چھ صفحات پر مشتمل اپنے خط میں صدر کے دفاع میں وہ قانونی نکات بتائے ہیں جو ان کے خیال میں اس مقدمے کے ٹرائل میں وہ استعمال کر سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔