Wednesday, November 30, 2022

امریکی صدر کاروسی ہم منصب سےملاقات نہ کرنےکا عندیہ،امریکی اخبار

امریکی صدر کاروسی ہم منصب سےملاقات نہ کرنےکا  عندیہ،امریکی اخبار
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ٹرمپ کی جانب سے روسی صدر سے ملاقات کی منسوخی کا دعویٰ امریکی اخبار نے رپورٹ کیا ہے۔ امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اگلے دنوں میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ کر سکتے ہیں۔ امریکی و روسی صدور کے درمیان یہ ملاقات جی 20 سمٹ کے دوران ہونا تھی۔ ڈونلڈ  ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان پیدا ہونے والے سمندری تنازعے کے تناظر میں بیونس آئرس میں ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ کی جا سکتی ہے۔