امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوست اور وکیل مائیکل کوہن کیخلاف مجرمانہ تحقیقات شروع
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوست اور وکیل مائیکل کوہن کیخلاف مجرمانہ اقدام کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے ہر دوسرے دن نئی مشکل کھڑی ہوتی ہے۔ اب انکے قریبی ساتھی اور وکیل مائیکل کوہن کو امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے مجرمانہ اقدام کی تحقیقات کا سامنا ہے۔
مائیکل کوہن پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر ٹرمپ پر الزام لگانے والی اداکارہ سٹارمی ڈینیل سے متعلق دستاویزات قبضے میں لینے کیلئے آنے والی ایف بی آٗئی ٹیم کے اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کی تھی۔
امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ مائیکل کوہن کو مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا۔