Tuesday, September 17, 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی فورس بنانے کا حکم دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی فورس بنانے کا حکم دے دیا
June 19, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سپیس کونسل کے اجلاس میں امریکی محکمہ دفاع کو خلائی فورس بنانے کا حکم دے دیا۔ ٹرمپ چاند،مریخ اور خلا پر بھی امریکی بالادستی چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےچند ماہ قبل خلائی فورس کی تشکیل کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کے لیے انہوں نےمتعلقہ اداروں کو حکم دے دیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ خلائی فورس امریکی افواج کی چھٹی برانچ ہو گی جس سے امریکہ چین اور روس سے پہلےخلا میں موجود ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خلائی فورس کا مقصد زمین کے باہرامریکی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔ خلامیں بھی کسی اور کی قیادت کو قبول نہیں کر سکتے۔ امریکی میڈیاکے مطابق فورس کی تشکیل کیلئے کانگریس سے اجازت کی ضرورت ہو گی۔ امریکا 2011 کے بعد کوئی انسان خلا میں نہیں بھیج سکا۔