امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر جارج پاپاڈوپولس کو جیل سے رہائی مل گئی

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر جارج پاپاڈوپولس کو جیل سے رہائی مل گئی۔ جارج پاپاڈوپولس 26 نومبر کو سزا کیلئے جیل بھیجے گئے تھے۔
انہیں ایف بی آئی سے جھوٹ بولنے پر چودہ دن قید، ایک سال تک کمیونٹی سروس کرنے اور دس ہزار ڈالر جرمانے کی سز ا سنائی گئی تھی ۔
انہیں انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت بارے تفتیش کی گئی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ روسی ایجنٹس سے ملاقات کا معاملہ چھپایا جبکہ انہوں نے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ای میلز کے حوالے سے بھی تفتیش کاروں کو گمراہ کیا۔ پاپا ڈوپولس خارجہ امور پر صدر ٹرمپ کے مشیر رہے تھے۔