امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف کی نفی کر دی

بیارٹز( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف کی نفی کر دی ، کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر حل کرے ۔
جی سیون اجلاس کے سلسلے میں فرانس کے شہر بیارٹز میں موجود امریکی صدر سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیرپر بھی بات ہوئی ، امریکی صدر نےکشمیرہمارا اندرونی معاملہ ہے کے بھارتی موقف کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ امیدہےپاکستان اوربھارت مل کر اس مسئلےکاحل کریں گے۔